اٹھار ہزاری (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا جھنگ میں جلسہ اس طرح کامیاب نہ ہو سکا جس طرح توقع کی جا رہی تھی وقت کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا گیا اس جلسہ کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈر امیدوار ایک ہفتے سے تیاری میں مصروف تھے جلسہ میں پندرہ ہزار کرسیاں لگائی گئیں جو کہ آدھی سے زیادہ خالی رہیں
شاید اس وجہ سے عمران خان نے خطاب کے آغاز ہی میں کہہ دیا کہ’’ آپ کو دیکھ کے لگ رہا ہے میرا ٹائم پہ آنا پسند نہیں لوگ آ رہے ہوں گے اور میں جا رہا ہوں گاایک حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق خطاب کے وقت جلسہ میں لوگوں کی تعدادچھ سات ہزار تھی ان میں سے بھی زیادہ تر لوگ کرسیوں پر بیٹھنے کی بجائے کھڑے رہے جب عمران خان خطاب کر کے چلے گئے تو اس وقت بھی لوگ آ رہے تھے سٹیڈیم کے باہر مجمع لگ گیایہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امیدواروں اور عوام کو توقع تھی عمران خان جھنگ کی پسماندگی کے حوالے سے کسی کالج یونیورسٹی یا دیگر اہم پراجیکٹ کا وعدہ کریں گے مگر اس حوالے سے سب کو مایوسی ہوئی اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں وزیر اعظم وزیر اعلی ٰ ہماری طرح بادشاہوں جیسے اعلانات نہیں کرتا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا جھنگ میں جلسہ اس طرح کامیاب نہ ہو سکا جس طرح توقع کی جا رہی تھی وقت کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا گیا اس جلسہ کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈر امیدوار ایک ہفتے سے تیاری میں مصروف تھے جلسہ میں پندرہ ہزار کرسیاں لگائی گئیں جو کہ آدھی سے زیادہ خالی رہیں شاید اس وجہ سے عمران خان نے خطاب کے آغاز ہی میں کہہ دیا کہ’’ آپ کو دیکھ کے لگ رہا ہے میرا ٹائم پہ آنا پسند نہیں لوگ آ رہے ہوں گے اور میں جا رہا ہوں گا