بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاء الحق کے زیر استعمال مرسڈیز کی نیلامی روک دیگئی ،اس گاڑی کو اب کہاں رکھا جائیگا؟نگران وزیر اعظم نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے تاریخی گاڑی مرسڈیز بینز 600 پل مین کی نیلامی روکتے ہوئے اسے عجائب گھر میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے مذکورہ گاڑی کی نیلامی 22جون کو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس بارے میں جب نگران وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تو انہوں نے نیلامی منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تاریخی اہمیت کی حامل گاڑی کو عجائب گھر میں رکھنے کے احکامات دے دئیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی ملکیت مرسڈیز اس لحاظ سے بھی تاریخی طور پر اہم ہے کہ یہ پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور سابق صدر ضیاالحق دونوں کے زیر استعمال رہی تھی۔اس ضمن میں رواں برس مئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اشتہار شائع کیا گیا تھا کہ 1970 کی مرسڈیز بینز 600 پل مین کی نیلامی 22 جون کو منعقد جائے گی۔ذرائع کے مطابق گاڑیوں کا شوق رکھنے والے تین افراد حارث عزیز، کریم یوسف اور معین عباسی نے اس معاملے کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس حوالے سے سیکریٹری کابینہ کو 19 جون کو خط بھی ارسال کیا جس میں نیلامی روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔خط میں کہا گیا کہ یہ گاڑی دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک اور کئی اہم شخصیات اور سیاستدانوں میں مقبول تھی اس گاڑی کو پسند کرنے والوں میں روس کے رہنما لیونید ایلیچ برڑنف، ایران کے شہنشاہ محمد رضاخان پہلوی اور سعودی عرب کے فرماں رواں خالد بن عبدالعزیز شامل رہے ہیں۔اس طرح کی زیادہ تر گاڑیاں اب عجائب گھروں میں موجود ہیں جبکہ پاکستانی حکومت کی ملکیت میں موجود یہ خوبصورت گاڑی صرف 304 کی تعداد میں تیار کی گئی تھیں۔خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ مخصوص گاڑی قومی ورثہ ہے اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے اس طرح کی گاڑیاں دنیا بھر میں بہت کلاسک اور پسندیدہ تصور کی جاتی ہیں، اس لیے اسے نجی ملکیت میں جانا نہیں چاہیے کیوں کہ اس بات کا قومی امکان ہے کہ مذکورہ گاڑی کو بیرون ملک لیجا کر فروخت کردیا جائے گا اور یوں پاکستان ایک اہم قومی ورثے سے محروم ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…