نوٹ: یہ خبر ریحام خان کی کتاب کے اقتباسات سے جاری کی جا رہی ہے، کتاب کی زبان ایسی ہے کہ ہماری معاشرتی اقدار اس قسم کی زبان کی اجازت نہیں دیتیں، ادارہ ایسی زبان کو حذف کرکے خبریں دینے کی کوشش کر رہا ہے اور بطور ادارہ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب نہیں لکھی جانی چاہیے تھی اور اگر لکھنی ہی تھی تو اس قسم کے نجی واقعات اور ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ یہ تمام الزامات ریحام خان عائد کر رہی ہیں اور ان کی تصدیق یا تردید کرنا متعلقہ شخصیات پر ہے اور ہمارے ادارے کا اس سارے مواد سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب منظرعام پر آتے ہی پاکستان میں بھونچال برپا کر چکی ہے ، ریحام خان نے اپنی کتاب میں جہاں عمران خان اور اپنی شادی اور اسے پہلے اور بعد کے واقعات کو تفصیل سے تحریر کیا ہے وہیں انہوں نے عمران خان اور جمائما خان کی شادی شدہ زندگی سے متعلق بھی کئی انکشافات کئے ہیں۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان اور جمائما کی سہاگ رات سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک روز عمران خان نے خوشگوار موڈ میں مجھے اپنی اور جمائما کی سہاگ رات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں جمائما خان کے ساتھ اپنی شادی کی پہلی رات اتنا رویا تھا کہ روتے روتے سو گیا۔ ریحام لکھتی ہیں کہ جب میں نے اس کی وجہ پوچھی تو عمران خان کا کہنا تھا کہ’’شادی کی رات جمائما نے شراب پی لی تھی اور نشے سے چور، نیم بے ہوش ہو کر بستر پر گر گئی۔ اسے کچھ ہوش ہی نہ تھا۔‘‘ عمران خان کا اپنی اور جمائما کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھ پر واضح ہو گیا تھا کہ جمائما سے شادی کرنا میری غلطی تھی۔جب میں اور جمائما ہنی مون پر گئے تو ہنی مون کے دن میرے لیے سب سے زیادہ پریشان کن اور ذہنی اذیت کے دن تھے۔ جوں جوں وقت گزرتا جا رہا تھا ، چیزیں بگڑتی جا رہی تھیں۔جمائما بہت کم عمر تھی اور میرے ماضی کے قصوں کی وجہ سے اس رشتے کے حوالے سے خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھ رہی تھی اور خود کو بہت غیرمحفوظ محسوس کر رہی تھی۔‘‘جوں جوں وقت گزرتا جا رہا تھا ، چیزیں بگڑتی جا رہی تھیں۔جمائما بہت کم عمر تھی اور میرے ماضی کے قصوں کی وجہ سے اس رشتے کے حوالے سے خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھ رہی تھی.اس پر میں نے عمران سے استفسار کیا کہ جب ایسی بات تھی تو تم نے اسے اپنے ماضی کے قصے کیوں سنائے؟جس پر عمران خان خاموش ہو گئے۔