جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے خودکش دھماکےاور ہارون بلور کی شہادت کے فوری بعد کی تصویر منظر عام پر آگئی

datetime 11  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ہر طرف افراتفری کے مناظر نے دل دہلا دیا، خودکش دھماکے میں شہید ہونیوالے ہارون بلور کی بھی شہادت کے فوری بعد کی تصویر سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنرمیٹنگ میں ہونےوالے

گزشتہ رات خودکش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے سٹیج اور پنڈال میں لوگ ہارون بلور کے خیر مقدمی نعرے لگا رہے ہیں اور ہر طرف جوش و خروش ہے جبکہ چند افراد موبائل کیمرے سے ویڈیو بنانے میں بھی مصروف ہیں کہ اسی اثنا میں ہارون بلور کی پنڈال میں آمد کیساتھ ہی خودکش دھماکہ ہو جاتا ہے اور دھماکے کی وجہ لائٹیں ٹوٹ جاتی ہیں اور اندھیرا چھا جاتا ہے۔ اے این پی کی کارنرمیٹنگ میں ہونےوالے اس خودکش دھماکے میں ہارون بلور سمیت 13افراد شہید جبکہ 42سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکے میں ہارون بلور کے 16سالہ بیٹے دانیال بلور بھی زخمی ہوئے جو کہ اپنے والد کے ہمراہ کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پاک فوج کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آتے ہی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ واضح رہے کہ ہارون بلور اے این پی کے رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہیں جنہیں پشاور میں ہی قصہ خوانی بازار میں خودکش دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ بلور خاندان کی جانب سے ہارون بلور شہید کے 16سالہ زخمی بیٹے دانیال بلور کی حالت کو خطرے سے باہر بتایا گیا ہے۔ ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5بجے ادا کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…