ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

حمزہ شہباز نوازشریف اور مریم نواز کے دفاع کیلئے کھل کر سامنے آگئے ،دھماکہ خیز اعلان کردیا، کارکنوں کو ہدایات جاری

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایک طرف جھوٹ اور گالیاں ہیں جبکہ دوسری طرف ترقیاتی منصوبے ہیں ،نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائیگا ،نوازشریف کو وزارت عظمی سے نکال دو ،پارٹی صدارت سے نکال دو لیکن دلوں سے کیسے نکالو گے،25جولائی کو دوبارہ شیر جیتے گا اور اسکا صلہ خدمت کرکے دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شازو لیبارٹری کاپر سٹور میں خواتین ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں آ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے گھر میں آیا ہوں۔بہت ناانصافی ہورہی ہے ،نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ 108پیشیاں بھگت چکے ہیں ،نیب نے لکھا کہ نوازشریف پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی مگر پھر بھی سزا سنا دی گئی ۔ نوازشریف کو وزارت عظمی سے نکال دو پارٹی صدارت سے نکال دو لیکن دلوں سے کیسے نکالو گے،ایک شخص جو شدیدعلیل بیوی سے دوبول بات نہ کر سکا پچیس دن ہوگئے وہ بیوی سے سلام دعا لینا چاہتا تھا ،نیب کا فیصلہ آ گیا ہے اللہ کرے وہ اپنی بیوی سے بات کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو نوازشریف اکیلا نہیں چھوڑے گا ،ایک طرف عمران نیازی ہے جو کہتاتھا کے پی میں تین سو ڈیمز بناؤں گا ،جنگلہ بس کے طعنے دینے والے عمران نیازی کے پی میں صرف کھڈا کھودابس نہیں چلائی ،شہبازشریف نے میٹرو میں کرپشن کاالزام پر عمران عدالت میں نہیں آتا ۔کنٹینر پر الزام تراشی ہی کی قوم دیکھ رہی ہے ایک طرف جھوٹ اور گالیاں ہیں دوسری طرف ترقیاتی منصوبے ہیں ،بیس بیس گھنٹے کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جاؤ کراچی والوں سے پوچھو بچی بچیوں کو اغوا کرکے تاوان ملنے پر لاشیں ملتی تھیں ،کام کیلئے عمران نیازی جھوٹ نہیں بولنا پڑتا،تمام سروے کہتے ہیں شیر بہت آگے اور بلا بہت پیچھے ہیں ،25جولائی کو جیت کر دکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شاندارہسپتال بنے ہیں میرے والداورداداکہتے ہیں کفن کی جیبیں نہیں ہوتیں اچھا کام ہی یاد رہتے ہیں ،

عمران نیازی اخلاق سے گری باتیں کرتا ہے ہم اس کا جواب اس کی زبان میں نہیں دیتے ،پوری دنیا میں جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہو تو عمران نیازی جیت جائے گا ۔پچیس جولائی کو شیر ایک بار پھر جیتے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو نوازشریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر پاکستان آ رہے ہیں ہے اسے معلوم ہے اسے گھر نہیں جیل جاناہے وہ شیر پھر بھی آ رہاہے ،ہم سب نوازشریف کا استقبال کرنے ائیرپورٹ جائیں گے ،دوبارہ شیر جیتے گا اور اسکا صلہ خدمت کرکے دیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…