لکی مروت(آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے قادیانیوں سے تعاون کے بدلے ختمِ نبوت قانون میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا،نواز شریف کے خلاف دھرنا دینے والی قوتیں اب کیوں خاموش ہیں، رپورٹ کے مطابق عمران خان اور شفقت محمود ہی چور نکلے، بلی تھیلے سے باہر آچکی ،عمران خان کی چوری بھی پکڑی گئی ۔لکی مروت میں
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلسِ عمل کے مرکزی صدرمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قادیانیوں کے سربراہ کے پاس گئے اور اس سے انتخابات میں تعاون مانگا اور اس کے بدلے قادیانیوں کے خلاف موجود قانون کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا، ختم نبوت کے قانون میں ترمیم اسی وعدے کی کڑی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حلف نامے میں ختم نبوت کی ترمیم پر راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم ہوا، جس نے پوری تحقیق کی اور عدالت کے حکم پر رپورٹ شائع بھی کردی اور پھر رپورٹ کے مطابق عمران خان اور شفقت محمود ہی چور نکلے، اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے اورعمران خان کی چوری بھی پکڑی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قادیانیوں کے سربراہ کے پاس گئے اور اس سے انتخابات میں تعاون مانگا اور اس کے بدلے قادیانیوں کے خلاف موجود قانون کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا، ختم نبوت کے قانون میں ترمیم اسی وعدے کی کڑی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حلف نامے میں ختم نبوت کی ترمیم پر راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم ہوا، جس نے پوری تحقیق کی اور عدالت کے حکم پر رپورٹ شائع بھی کردی اور پھر رپورٹ کے مطابق عمران خان اور شفقت محمود ہی چور نکلے، سوال یہ ہے کہ جو قوتیں کل نوازشریف کے خلاف دھرنا دے رہی تھیں وہ اب خاموش کیوں ہیں۔