لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے جی پی او چوک میں پڑنے والے گڑھے کے حقائق سامنے آگئے ،سڑک کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا،اورنج لائن کے انڈر گراونڈ ٹریک کا سروے ہی نہ کروایا گیا۔ پائپوں کو بند کئے بغیر ہی سڑک تعمیر کر کے ہیوی ٹریفک کے لئے کھولی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سڑک کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا، اورنج لائن کے انڈر گراونڈ ٹریک کا سروے ہی نہ کروایا گیا۔
پائپوں کو بند کئے بغیر ہی سڑک تعمیر کر کے ہیوی ٹریفک کے لئے کھولی گئی۔ اورنج ٹرین کے پلرز کو محفوظ بنائے بغیر ہی سڑک تعمیر کر دی گئی۔سڑک کی کھدائی کے وقت پائپ کھلے چھوڑ دئیے گئے، کئی پائپوں کو دیگر لائینوں کیساتھ منسلک ہی نہ کیا گیا تھا۔ جلد بازی میں روڑ کو کلیئر کرنے کے نام پر پائپ کھلے چھوڑ کر مٹی ڈال کر بند کیا گیا۔ اب انکوائری کمیٹی بھی اپنا کام کر رہی ہے، جلد رپورٹ حکام کو پیش ہو جائے گی۔