جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کونسا سیاستدان سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے؟تحریک انصاف کے ایسے رہنما کا نام سامنے آگیا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہو جائینگے

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئےکاغذات نامزدگی میں جہاں کئی پردہ نشینوں کے پول کھل کر سامنے آگئے ہیں اور ان کے دھن دولت اور شادیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں وہیں یہ سیاستدان کتنا ٹیکس دیتے ہیں یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انتخابی امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون جو اتنے

معروف نہیں ان سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے امیدوار ہیں۔ انہوں نے 2015 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ 2017 میں 13 کروڑ 40 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔نجیب ہارون جو کہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں کراچی کے حلقہ این اے 256 سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے ساجد حسن ، متحدہ مجلس عمل کے معراج الہدیٰ اور ایم کیو ایم کے عامر چشتی سے مقابلہ ہوگا۔نجیب ہارون این ای ڈی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل جبکہ اوریگن سٹیٹ یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں ماسٹرزکر رکھا ہے۔ پرنسپل بلڈرز کے نام سے کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں ۔ نجیب ہارون پی ٹی آئی کے بانیان میں شامل ہیں ،نجیب ہارون جو کہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں کراچی کے حلقہ این اے 256 سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے ساجد حسن ، متحدہ مجلس عمل کے معراج الہدیٰ اور ایم کیو ایم کے عامر چشتی سے مقابلہ ہوگا۔نجیب ہارون این ای ڈی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل جبکہ اوریگن سٹیٹ یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں ماسٹرزکر رکھا ہے۔ انہوں نے این اے 256 سے پہلے کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 114 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن یہ سیٹ پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے نکال لی تھی۔عام انتخابات 2013میں بھی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیاستدانوں میں تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین پہلے نمبر پر تھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…