پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

صبر کا دامن سنبھال کر رکھنے والوں کا نشانہ خطا نہیں ہوتا،جیالے پرامن رہیں، بلاول پر حملے کے بعد زرداری بھی میدان میں آگئے

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردای کا کہنا ہے کہ جو شہید بے نظیر بھٹو سے ڈرتے تھے وہ آج بلاول سے خائف ہیں۔لیاری میں بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر پتھرا ؤکے واقعے پر رد عمل میں آصف زرداری نے پارٹی کارکنان کو تلقین کی کہ جیالے صبر کا دامن ہاتھوں سے نہ چھوڑیں، جو صبر کا دامن سنبھال کر رکھتے ہیں ان کا نشانہ خطا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام کا پرچمسنبھال لیا ہے۔

اللہ اور عوام بلاول بھٹو کی حفاظت کریں گے۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ جو شہید بے نظیر بھٹو سے ڈرتے تھے وہ آج بلاول سے خائف ہیں لیکن لیاری سے ثابت کیا کہ وہ آج بھی بھٹو کا ہے۔یاد رہے اتوار کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو انتخابی مہم کے افتتاح پر اپنے ہی گڑھ لیاری میں پتھراؤ کا سامنا کرنا پڑا جس سے 6 افراد زخمی ہوئے، پولیس صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…