جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

5 سال کے دوران غیرمسلم ووٹرزکی تعداد میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 5 برس کے دوران ملک بھرمیں غیرمسلم ووٹرزکی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ غیرمسلم ووٹروں کی تعداد 36 لاکھ 31 ہزار471 ہے ، مجموعی طور پر 7 بڑی غیرمسلم اقلیتوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے ان میں سب سے زیادہ ہندوووٹرہیں، جن کی تعداد 17 لاکھ 77 ہزار 347 ہے۔  ہندو برادری کی زیادہ آبادی سندھ میں ہی آباد ہے۔

غیر مسلم رجسٹرڈ ووٹروں میں مسیحی برادری دوسرے نمبرہے جن کی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار 105 ہے، تیسرے نمبر پر قادیانی ووٹر ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 505 ہے ، اسی طرح بہائیوں کی تعداد 31 ہزار 543 ہے۔پاکستان میں رجسٹرڈ سکھ ووٹرز کی تعداد 8 ہزار 852، پارسی 4 ہزار235 اور بدھ مت رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ایک ہزار 884 ہے، 2013 کی انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ یہودی ووٹروں کی تعداد 809 تھی یہ تعدادالگ سے لکھنے کی بجائے دیگر چھوٹی اقلیتوں کے ساتھ شامل کردی گئی ہے۔انتخابی فہرستوں کے مطابق ہندو ووٹروں کی اکثریت سندھ میں رہتی ہے، جہاں 40 فیصد ووٹر صرف دو اضلاع عمر کوٹ اور تھرپاکر میں رہتے ہیں، اسی طرح مسیحی ووٹروں کی بڑی تعداد پنجاب میں آباد ہے جب کہ سندھ کے مختلف اضلا ع بالخصوص کراچی میں دو لاکھ سے زیادہ مسیحی ووٹر موجود ہیں۔ قادیانی ووٹر پنجاب، سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہتے ہیں جبکہ سکھ ووٹروں کی بہت بڑی تعداد خیبر پختونخوا اور فاٹا کے قبائلی علاقوں میں مقیم ہے۔ لاہور اور ننکانہ صاحب میں بھی سکھوں کی بڑی تعدادمقیم ہے، پارسی ووٹرز کی بڑی اکثریت سندھ میں ہے جبکہ ان کا ایک حصہ خیبر پختونخوا میں بھی آباد ہے جب کہ یہودیوں کی زیادہ ترخاندان بھی کراچی میں ہی مقیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…