اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں عام انتخابات 25جولائی کو ہونگے اور پولنگ کا عمل صبح سے شام تک جاری رہے گا۔ ووٹرز کی آسانی کیلئے نادرا اور الیکشن کمیشن نے مل کر ایس ایم ایس سروس شروع کردی ہے جس سے آپ اپنے ووٹ کے اندراج اور پولنگ سٹیشن سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ووٹرز اپنا شناختی کارڈ نمبر ایک میسج میں لکھ کر اسے 8300پربھیج دیں، جواب میں آپ کے نام، انتخابی حلقے ،یونین کونسل اور پولنگ سٹیشن وغیرہ کی معلومات موصل ہوں گی ۔آپ ذاتی طورپر بھی متعلقہ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر کا دورہ کرکے وہاں سے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات دیکھ سکتے ہیں۔