اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دیدیا اہم ترین خاتون رہنما اور سابق صوبائی وزیر ن لیگ میں شامل

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)ضلع صوابی کی سیاست میں ایک اور اپ سیٹ ،سابقہ صوبائی وزیر تعلیم و ایم پی اے معراج ہمایون بی بی نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا تفصیلات کیمطابق پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے صدر شیراز خان کی قیادت میں ایک جرگہ جس میں این اے 18کے امیدوار حاجی سجاد خان،پی کے 44کے امیدوار باربر سلیم ،

تحصیل ٹوپی کے صدر یاسر زمان،ضلعی ایڈیشنل سیکرٹرری اسرار خان ایڈوکیٹ ،تحصیل صوابی کے ناظم واحد شاہ اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے جھنڈا صوابی میں معراج ہمایون کی رہائشگاہ پر ان کو مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی جنہوں نے کارکنوں کی مشاورت سے دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں غیر مشروط سینکڑوں ساتھیوں اور گروپ سمیت شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ اس وقت پوری قوم کو مسلم لیگ ن کی ضرورت ہے موجودہ بحرانوں سے پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کو نکالے گی اور تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کریگی انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ملک کو ایٹمی قوت بنایا ،موٹرویز ،سی پیک سے پاکستان کی تقدیر بدل دی اور ملک میں بجلی کی سنگین بحران پر قابو پا کر ساڑھے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر کے پاکستان کو روشن کیا اب وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف ،صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے ہاتھ مضبوط کریں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر حاجی شیراز خان نے سابقہ صوبائی وزیر معراج ہمایون بی بی کی شمولیت کو ضلع صوابی کیلئے ایک نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ معراج ہمایون بی بی کی خدمات کسی سے چھپی نہیں خصوصاً اس نے خواتین کی حقوق کیلئے دن رات کام کر کے ان کو اپنے حقوق دلوائے

مسلم لیگ کا انتخاب کر کے وہ زندگی بھر خوش رہے گی کیونکہ مسلم لیگ ن ایک ایسی جماعت ہے جہاں خواتین کو عزت دی جاتی ہیں آج خاتون بی بی کی شمولیت سے ضلع صوابی میں مسلم لیگ ن ایک مضبوط قوت بن جائیگی اور پوری کابینہ ان کو مبارکباد دیتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک مضبوط قوت ہے اور آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریگی اس موقع پر این اے 18کے امیدوار حاجی سجاد خان اور پی کے44کے امیدوار بابر سلیم نے معراج ہمایون نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی کہا کہ مسلم لیگ ضلع صوابی سے کلین سویپ کرے گی-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…