پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے اہم سرکاری ادارہ سامنے آگیا ووٹ دو اور یہ چیز لے جائو،کیا چیز دھڑا دھڑ تقسیم کی جا رہی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتخابی حکم نامہ کے برعکس ووٹران کو دوسرے امیدواروں سے توڑنے کیلئے ترقیاتی کام کی لالچ دیا شروع کردیا ٹیوب ویل اور ہینڈ پمپ بور ٹی ایم اے ٹوپی کے زیرے نگرانی ورکروں میں تقسیم جب کہ سلائی مشین بھی دئے جانے کا انکشاف جب کہ سپیکر اسد قیصر پی ٹی آئی تنظیم کو اپنی راہ میں ہموار کرنے کیلئے ٹرانسفارمز دینے لگے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے واضح ہدایات کے باوجود سابق حکمران جماعت نے سرکاری فنڈز سے بعض ترقیاتی سکیمیں پس انداز کی ہیں ٹوپی میں اپنے حمایتیوں کو ٹراسفارمرزکے زریعے رام کررہے ہیں تحصیل کونسلران کے زریعے ورکروں میں ہینڈ پمپ اور پانی بور دئے جارہے ہیں اس سے قبل ٹوپی کے عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے تھے لیکن ایک سال سے کوئی سکیم نہیں کیا جارہا تھا اب انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سیاسی رشوت کے طور پر سپیکر نے ورکروں میں ٹرانفسارمر سمیت ٹیوب ویل اور پانی کی سپلائی سکیمیں دے رہے ہیں ساتھ ہی تحصیل ناظم نے ٹی ایم اے کی فنڈز سے سلائی مشینیں خریدی ہیں جس کو خفیہ مقام پر الیکشن کیلئے محفوظ رکھا ہے اب ان خواتین کو دیں گے جو اسپیکر کیلئے ووٹ پیدا کریں گے اس کے علاوہ ٹی ایم اے ٹوپی کے سرکاری گاڑیوں میں الیکشن مہم چلائی جارہی ہیں ٹوپی کے سماجی وسیاسی حلقوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فوری طور پر سرکاری وسائل کو بے دریغ استعمال کرنے اور ٹی ایم اے ٹوپی کو الیکشن پر اثر انداز ہونے کا نوٹس لیں تحصیل ناظم زاتی حکم سے پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے بورڈ اتار رہے ہیں جس کی باقاعدہ ٹی ایم اے کو فیس ادا کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی جانب سے بھی انتخابات کی شفافیت پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا چکے ہیں جب کہ اس حوالے سے ن لیگ نے الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہےجس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کو احکامات جاری کئے گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…