منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیر کا نشان زحمت بن گیا، مسلم لیگ ن کے امیدواران ٹکٹ واپس کرنے لگے،پارٹی واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ،نوازشریف او ر شہباز شریف کی پالیسی الگ ہوگئی

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکی، امیدواران سمجھ چکے کہ شیر کا نشان زحمت ہے اس لیے وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، نوازشریف او ر شہباز شریف کے علیحدہ علیحدہ پالیسی بیان پارٹی میں دراڑ کی واضح عکاسی ہے ۔ ملتان میں راجن بخش گیلانی کی پی ٹی آئی

میں شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کا دینی طبقہ تحریک انصاف کا حامی ہے، علما کی حمایت سے ہی ہمارے نظریے اور سیاست کو تقویت ملی۔ مسلم لیگ ن کو صفائی پیش کرنے کا موقع ملا جسے انہوں نے ضائع کیا، آج ن لیگ کے قائد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کے علیحدہ علیحدہ پالیسی بیان سامنے آرہے ہیں جو پارٹی میں دراڑ کی واضح عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن میں پڑھنے والی دراڑ سے لوگوں میں مایوسی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے جنوبی صوبہ محاذ تحریک بنائی، آج مسلم لیگ ن کو امیدواران نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیے کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شیر کا نشان ان کے لیے زحمت بنا چکا اس لیے وہ انتخابی میدان میں آزاد حیثیت سے کھڑے ہورہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کی دونوں بڑی جماعتیں ناکام ہوچکی یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وٹو جیسے سینئر سیاستدان نے بھی ٹکٹ نہیں تیر کا نشان نہیں لیا، ان کا بیٹا اور بیٹی بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔  پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکی، امیدواران سمجھ چکے کہ شیر کا نشان زحمت ہے اس لیے وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، نوازشریف او ر شہباز شریف کے علیحدہ علیحدہ پالیسی بیان پارٹی میں دراڑ کی واضح عکاسی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…