اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

’’تحریک انصاف کو دیکھ لیا تو مجھے محسوس ہوا کہ اس جماعت میں کسی رہنما یا کارکن کی عزت نہیں‘‘اہم خاتون رہنمانے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(نیوز ڈیسک) ممتاز سیاسی خاتون رہنماء اور پارلیمنٹرین معراج ہمایون خان نے باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا اور بہت جلد انتخابات کے بعد ایک بڑے جلسہ عام میں شمولیت کاا علان کریں گی ۔انہوں نے یہ فیصلہ مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے پی کے 43حاجی شیراز خان ،

امیدوار این اے 18حاجی سجاد خان ، امیدوار پی کے 44بابر سلیم ، ضلعی نائب صدر اسرار خان ایڈوکیٹ ، تحصیل کونسل صوابی کے ناظم واحد شاہ اور ضلع کونسل کے رکن یاسر زمان و دیگر ضلعی رہنماؤں کی قیادت میں ایک جرگہ سے ملاقات کے دوران کیا جرگہ نے قومی وطن پارٹی کی سابقہ ایم پی اے اور حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنما معراج ہمایون خان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کو باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی جو اس نے باقاعدہ طور پر قبول کر لی۔اس موقع پر معراج ہمایون خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی ورکر کا احترام اور عزت نہیں میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا مگر جب نزدیک سے پی ٹی آئی کو دیکھ لیا تو مجھے محسوس ہوا کہ اس جماعت میں کسی رہنما یا کارکن کی عزت نہیں ۔ مجھ کو بے عزت کیا جارہا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے مجھ پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کا جھوٹا الزام لگایا حالانکہ الیکشن سے قبل میں نے قومی وطن پارٹی کی قیادت کے کہنے پر ان کے امیدوار کے حق میں ووٹ استعمال کیا تھا اور یہ سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے مسلم لیگ ن واحد ملک گیر جماعت ہے جس کی قیادت مخلص اور ایماندار ہے ۔ ممتاز سیاسی خاتون رہنماء اور پارلیمنٹرین معراج ہمایون خان نے باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا اور بہت جلد انتخابات کے بعد ایک بڑے جلسہ عام میں شمولیت کاا علان کریں گی ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…