پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

لیا ری انتخا بات کی بجا ئے فٹ با ل گرا ؤ نڈز کا منظر پیش کر نے لگا ،رات رات بھر الیکشن مہم کے بجائے کیا ہوتا ہے؟ حیرت انگیز صورتحال، غیر ملکی میڈ یا کی رپورٹ

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کا علاقہ لیاری وہ واحد جگہ ہے جہاں کھیل کے لیے ان کا جذبہ ہر چیز پر سبقت لے جاتا ہے، پھر چاہے یہ سبقت یہاں کے عوام کی سیاسی وابستگی پر ہی کیوں نہ ہو۔فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے لیاری میں جگہ جگہ یہاں کے رہائشیوں کی من پسند ٹیموں کے جھنڈے سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں سے زیادہ نمایاں نظر آرہے ہیں، جس نے یہاں برسوں سے جیتنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے کہ وہ فٹبال کے شائقین، جو ان کے ووٹر بھی ہیں،

ان کو انتخابی مہم کی طرف کیسے متوجہ کریں۔بر طا نو ی میڈ یا کے مطا بق کیونکہ فٹبال ٹیموں کے جھنڈوں کی اکثریت دیکھ کر یہ تاثر مل رہا ہے جیسے آنے والے انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری دیگر سیاسی جماعتوں کے بجائے، برازیل اور دیگر فٹبال ٹیموں کے مدمقابل انتخابات لڑ رہے ہیں۔لیاری میں اب تک 40 سے زائد سکرینیں لگ چکی ہیں اور مزید سکرینیں لگوانے کی گنجائش پیدا کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی ناک آٹ رانڈ میں لیاری کی اکثریت عوام کی پسندیدہ ٹیم برازیل کی شمولیت کے بعد سے شائقین رات گئے تک گلیوں میں میچ دیکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔ اور کون سی ٹیم ناک آٹ ہو گی، اس پر شرط لگنا شروع ہو چکی ہیں۔فٹبال شائقین کا رات بھر میچ دیکھنا اور دن میں دیر سے اٹھنے کا براہ راست اثر پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم پر پڑ رہا ہے۔پی پی پی کی انتخابی مہم کمیٹی کے رکن اور لیاری کے سابق ناظم عبدالرشید بلوچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فیفا ورلڈکپ کے ناک آٹ میچ اور انتخابی مہینے کے ایک ساتھ شروع ہونے کا ہے۔اس کی وجہ سے کارنر میٹنگ نہیں ہو پا رہیں۔ اور اگر ایک آدھ ہوئی بھی ہیں تو ان میں نفری ناکافی تھی۔ اس وجہ سے ہم ورلڈ کپ کے فائنل کے منتظر ہیں جو 15 جولائی کو ہو گا کیونکہ لیاری میں انتخابی مہم کا آغاز تبھی ہو پائے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دس دن کا وقت انتخابی مہم کے لیے کافی ہو گا، تو انھوں نے کہا کہ کافی تو نہیں ہے، لیکن اس وقت مجبوری بھی ہے۔ یہاں کی عوام کی زیادہ تر توجہ فیفا پر ہے تو ہم اس وجہ سے کسی پر زور نہیں ڈال رہے ہیں اوریہاں کی عوام کے ساتھ ہم بھی ورلڈ کپ فائنل کے منتظر ہیں۔ فٹبال شائقین میں سے ایک شخص سے لیاری کے علاقے کلری میں بات کرنے کا اتفاق ہوا تو انھوں نے بتایا کہ ان کی پہلی ترجیح ورلڈ کپ کے ناک آٹ میچ ہیں۔ اور اس کے بعد پی پی پی سے وابستگی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…