اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں کسی کی انتخابی مہم نہیں چلا رہا۔ اتوار کو سپریم کورٹ میں 10 سال سے تاخیر کا شکار مدرچائلڈ ہسپتال راولپنڈی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے متعلق حکام کو ہسپتال کو 18 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔سماعت ختم ہونے کے بعد چیف جسٹس نے راولپنڈی میں زیر تعمیر ہسپتال کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیااس موقع پر شیخ رشید
اور علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔دورے کے دوران میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تاثر نہ دیا جائے کہ میں کسی کی مہم چلا رہا ہوں ٗمیں نے کسی کی سیاسی مہم چلانے کا ٹھیکہ نہیں اٹھایا ہوا، میں خود سے ہسپتالوں کا دورہ کر رہا ہو ں اور مریضوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کروں گا ٗیہ تاثرغلط ہے کہ شیخ رشید کی دعوت پر راولپنڈی گیا، دورہ راولپنڈی کسی کے کہنے پر نہیں کیا، شیخ رشید نے مجھے راولپنڈی آنے کا نہیں کہا۔