بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ہمارے امیدوار کو تھپڑ مارے گئے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،نوازشریف کے الزام پر مبینہ تھپڑ کھانے والا امیدواربھی سامنے آگیا،ایسی بات کہہ دی کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

datetime 1  جولائی  2018 |

ملتان(نیوز ڈیسک) انتخابات میں حصہ لینے والے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال سراج نے تشدد کا نشانہ بنانے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں ملنے کے معاملے کی تردید کردی۔(ن) لیگی امیدوار رانا اقبال سراج نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ ان کے گودام پر پیش آئے جس واقعے کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گودام پر محکمہ زراعت کے حکام آئے اور اداروں کے بارے میں ان کی جو غلط فہمی تھی وہ دور ہوچکی ہے

اور ان کے معاملے سے کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں اور وہ اپنے گزشتہ بیان کی تردید کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ ملتان سے انتخابات میں حصہ لینے والے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال سراج کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ انتخابی دوڑ سے نکلنے کیلئے ان پر دباؤ ڈالا گیا اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا اور کاروبار تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم میڈیا پر خبر آنے کے بعد انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے ہی اس کی تردید کی۔ رانا اقبال سراج کی ویڈیو پر (ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملتان میں ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو طوفان اٹھے گا جسے سنبھالنا مشکل ہوگا۔دریں اثناء الیکشن کمیشن نے ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا اقبال سراج پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن رانا اقبال سراج پر مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو یکساں سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کر چکے تھے۔یاد رہے کہ (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال سراج کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ انتخابی دوڑ سے نکلنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا گیا اور انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا اور کاروبار تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم میڈیا پر خبر آنے کے بعد انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے ہی اس تمام معاملے کی تردید کی اسے غلط فہمی کی بنیاد پر ہونا قرار دیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…