بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کیاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قیمت میں کمی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے؟سعد رفیق کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 1  جولائی  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حلقہ این اے 131سے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان تم لاہور سے بری طرح ہارو گے، ڈھونڈتے پھرو گے کہ تمہیں لاہور کے اس حلقے میں دھکا کس نے دیا تھا،ہمارے مخالفین کی انتخابی مہم جھنڈوں اور فلیکسوں پر ہے، عمران خان انتخابی مہم کے افتتاح پر دو سو کارکن نہیں اکٹھے کر سکے، ہم ہر روز سو گلیوں میں جاتے ہیں اور ہر گلی میں دو سو ووٹر ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں حلقہ این اے 131 ،این اے 129اور 132 میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے مخالف ڈیفنس کے جس انگلش بولنے والے ووٹ کے دھوکے میں لاہور آئے وہ کل ووٹوں کا پندرہ فیصد بھی نہیں، ڈیفنس کا سنجیدہ ،پڑھا لکھا اور محب وطن ووٹر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔میں عمران خان سے ڈیفنس کے علاوہ حلقے کی کسی آبادی، سڑک اور چوک کا نام بھی پوچھ لوں تو انہیں وہ بھی نہیں آئے گا، حلقے میں سیاسی اجنبی کو کوئی ووٹ نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انتخابی مہم کی افتتاحی تقریبات لاہور ہی نہیں، میانوالی اور اسلام آباد میں بھی ناکام ہوئیں، عمران خان بنوں اور کراچی کے دونوں حلقوں سمیت پانچوں حلقوں سے ہارے گا کیونکہ ان کی سیاست بے نقاب ہو چکی ہے ۔سعد رفیق نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، جس جماعت کی حکومت نے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا، جنہوں نے ریلوے کو بحال کیا اور لواری ٹنل جیسے عشروں سے زیر تکمیل منصوبے مکمل کئے وہیبڑے ڈیمزبھی ہم ہی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا مخالف جھوٹا بھی ہے اور بزدل بھی ہے، یہ عدلیہ بحالی تحریک میں اس وقت جا کے چھپ گیا تھا جب مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں سڑکوں پر تھی۔ہم نے آئین اور جمہوریت کے لئے ماریں کھائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دھونس اور دھاندلی کی اطلاعات کا نوٹس لیا جائے گا،

نگران حکومت اور تمام ذمہ دار اداروں کی طرف سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا۔ہم قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جائے جو مدر آف انسٹی ٹیوشنز ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے یہ اپنے گھر میں لڑائی کیسے چاہ سکتی ہے، اس کو تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی، ہم سے زیادہ محب وطن بننے والی سیاسی جماعت ماں سے زیادہ ہمدرد نہیں ہو سکتی وہ پھپھے کٹن ہی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کراچی سے پشاور تک پورے ملک کا الیکشن لڑیں، ہم مسلم لیگی ان کا لاہور میں الیکشن لڑیں گے۔لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے جسے مشرف آمریت بھی نہیں ڈھا سکی، کراچی سمیت ملک بھر سے ووٹروں کا جوش و خروش بتا رہا ہے کہ اس مرتبہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ساتھ ساتھ باقی صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قیمت میں کمی کی ذمہ داری مسلم لیگ ن پر کسی طور عائد نہیں کی جا سکتی،

بے بنیاد پروپیگنڈہ نہ کیا جائے۔ معیشت کی ذمہ داری جب تک مسلم لیگ ن کے پاس رہی روپے کی قیمت اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے،اب سب کو علم ہو گیا کہ اسحاق ڈار باصلاحیت،محب وطن اور عوام دوست وزیر خزانہ تھے جن کے معترف عالمی ادارے بھی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مہنگائی اور معیشت کی ابتری کی ذمہ داری دھرنے دینے والے اسد عمر اور ان کے سازشی ساتھیوں پر عائد ہوتی ہے جو اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے اور جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ نواز شریف کی حکومت میں پٹرول ستر روپے لٹر رہا، پٹرول درآمد کرنے والے ملکوں میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں رہا، اس پر سب کو شکریہ نواز شریف کہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ باتوں کے کھلاڑی اسد عمر ان پر الزام لگا رہے ہیں جنہوں نے سی این جی اسٹیشنوں پر لائنیں ختم کیں، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پایا، عمران خان اینڈ کمپنی بے شرموں کا ٹولہ ہے۔ہم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہیں،نگران حکومت غریب عوام کو ہمارا دیا ہوا ریلیف برقرار رکھے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…