بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز ٗپاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دے دی

datetime 1  جولائی  2018 |

ہرارے (نیوز ڈیسک) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دیدی۔ہرارے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 108 رنز بناسکی۔اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 13 رنز کی شراکت قائم کی تھی کہ محمد حفیظ 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز طلعت حسین بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور 10 رنز بنا کر چیبھایا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر چلتے بنے۔کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے تیسری وکٹ پر 34 رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 78 تک پہنچا تھا کہ کپتان ہمت ہار بیٹھے اور 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک اور آصف علی نے پانچویں وکٹ پر شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ اوورز کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 182 تک پہنچایا، شعیب ملک 24 گیندوں پر 37 اور آصف علی 4 چھکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ واضح رہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ کو حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے ٗ فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو موقع دیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حسین طلعت، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز اور حسن علی ٹیم کا حصہ ہیں۔ زمبابوین کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان مالی معاملات پر تنازع کے باعث سینئر کھلاڑی سہ فریقی سیریز کا حصہ نہیں جس کی وجہ سے اسکواڈ میں نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

زمبابوین ٹیم کے کامیاب کھلاڑی برینڈن ٹیلر ٹیم میں شامل نہیں ٗ سکندر رضا کینیڈا میں ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، گریم کریمیر، سین ولیمز اور کریگ ایرون بھی سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کی نمائندگی نہیں کر رہے۔ زمبابوین ٹیم کی قیادت کے فرائض ہیملٹن مساکدزا انجام دیں گے اور ٹیم کے کوچ لال چند راجپوت نے حال ہی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی سب سے بہترین ٹیم ہے جبکہ زمبابوے عالمی درجہ بندی میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ سیریز میں شامل

تیسری ٹیم آسٹریلیا بھی تیسرے نمبر پر براجمان ہے ٗسہ فریقی سیریز میں تینوں ٹیمیں چار چار میچز کھیلیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ہرارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں کیوں کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نوجوان اور سینیئر کھلاڑیوں کا امتزاج ہے جس کی کارکردگی حالیہ چند سیریز میں بہترین رہی ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال رینکنگ کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ان کا مقصد مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز جیتنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…