منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کے جھوٹ کی لنکا خود انکے گھر کے بھیدی نے ڈھا ئی ، حیرت انگیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 1  جولائی  2018 |

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے شخص سے ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی توقع نہیں تھی،نواز شریف جب زبان کھولتے ہیں ریاست اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔لندن میں نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو پر اپنے رد عمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی ،

عوام نے بھی میاں صاحب کو جھٹلادیا ہے اورملکی سیاست میں نواز شریف کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں لیکن وہ جب بھی زبان کھولتے ہیں ریاست اور اداروں کے خلاف ہر زہ سرائی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابی میدان لگنے سے قبل ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ عوام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو مسترد کر دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…