پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار سمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد منحرف رہنماء اکٹھے؟الگ ہونیوالے کس ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) انتخابات 2018 کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان سمیت راجن پور سے تعلق رکھنے والے دیگر منحرف رہنما کو ’جیپ‘ کا نشان الاٹ کردیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 کیلئے چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا نشان ریٹرنگ آفیسر نجیب اللہ نے الاٹ کیا ٗ

اس کے علاوہ انہیں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کے لیے بھی چوہدری نثار کو جیپ کا نشان الاٹ کیا گیا، ریٹرنگ آفیسر شبریز اختر راجہ نے انہیں مذکورہ نشان الاٹ کیا، اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے بھی سابق وزیر داخلہ کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔خیال رہے کہ ’جیپ‘ کے نشان کے لیے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دی تھی۔مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 181 سے پارٹی کے امیدوار ملک سلطان محمود ہنجرا نے ٹکٹ ملنے کے باوجود آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اس کے علاوہ سلطان محمود ہنجرا نے آزاد امیدوار سے نشان الاٹ کے لیے ’جیپ‘ کے نشان کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کو دے دی۔خیال رہے کہ سلطان محمود ہنجرا کا شمار نواز شریف اور شہباز شریف کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے ٗیاد رہے کے سلطان محمود ہنجرا کے مد مقابل تحرک انصاف کے امیدوار سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر ہیں۔بعد ازاں راجن پور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے 4 رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔راجن پور سے جن 4 امیدواروں نے ٹکٹ واپس کیے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا

انہوں نے الیکشن کمیشن سے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست بھی کی جسے منظور کرلیا گیا۔راجن پور سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ واپس کرنے والے رہنماؤں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 293 سے اْمیدوار سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اور ان کے والد پرویز گورچانی شامل ہیں، جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 294 سے اْمیدوار ہیں ٗان کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 سے حفیظ دریشک اور ان کے بھائی یوسف دریشک نے بھی مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 296 سے الیکشن لڑرہے ہیں ٗ

ان سے قبل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 295 سے اطہر گورچانی نے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر اہم رہنماؤں کے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کے اعلان کو راجن پور میں انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ گزشتہ انتخابات میں راجن پور کو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا، جہاں سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی ٗاس وقت صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 297 سے شیر کے نشان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عاطف مزاری اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 195 سے ان کے بھتیجے خضر خان مزاری الیکشن لڑرہے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کرنے والے رہنماؤں سے متعدد مرتبہ پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کی وجہ جاننے کیلئے رابطہ کیا گیاتاہم ان رہنماؤں سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…