’’عمران خان نے مجھے فون کر کے ٹکٹ دینے کی پیش کش کی تھی‘‘ غیر ملکی ایجنسیوں کی کٹھ پتلی اورپاک فوج کی سخت ترین مخالف پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما علی وزیر کا دھماکہ خیز انکشاف، سب کچھ سامنے لے آئے

27  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے فون کرکے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹکٹ قبول کرنے سے معذرت کر دی تھی، پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما علی وزیر کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما علی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے

کہا ہے کہ عمران خان نے فون کرکے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹکٹ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ علی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں یقین دلایا کہ تحریک انصاف آپ کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی اور آپ کی غیر مشروط حمایت کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ تحفظ تحریک کے مطالبات حقیقی اور جائز ہیں۔ جو باتیں پی ٹی ایم کے نوجوان کر رہے ہیں میں ایک عرصہ سے یہی باتیں کرتا رہا ہوں۔ اب ہمیں چاہئے کہ ان نوجوانوں کے مطالبات سنیں۔ انہیں روزگار دیں اور قبائلی علاقوں کی ترقی پر توجہ دیں۔عمران خان نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے جنوبی وزیرستان سے آزاد امیدوار علی وزیر کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ پشتون تحفظ تحریک کے مطالبات حقیقی اور جائز ہیں۔ جو باتیں پی ٹی ایم کے نوجوان کر رہے ہیں میں ایک عرصہ سے یہی باتیں کرتا رہا ہوں۔ اب ہمیں چاہئے کہ ان نوجوانوں کے مطالبات سنیں۔ انہیں روزگار دیں اور قبائلی علاقوں کی ترقی پر توجہ دیں۔عمران خان نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے جنوبی وزیرستان سے آزاد امیدوار علی وزیر کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف ان کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…