فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ ضلعی چیئرمین چوہدری زاہد نذیر اور چوہدری عاصم نذیر کو منانے میں ناکام ، چوہدری عاصم نذیر نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینے سے انکارکردیا،خبر رساں ایجنسی کے مطابق چوہدری نذیر کوہستانی فیملی کا تعلق دیہائی علاقہ اور تحصیل چک جھمرہ سے ہے اور مرحوم چوہدری نذیر کوہستانی نے سیاسی کا1970ء خاکسر تحریک سے کیا۔
جبکہ جمعیت علماء کے ٹکٹ پر جنرل انتخاب میں حصہ لیا اور ناکام رہے اور 1985ء میں غیر جماعتی انتخاب میں جنرل (ر)ضیاء الحق کی حمایت سے سے کامیابی حصہ کی اور اس کے بعد مسلسل اس علاقہ سے ان کی فیملی ہی کامیاب ہوتی آرہی ہے وہ کسی بھی سیا سی جماعت ہوں یا آزاد کامیابی ان کی ہی ہوتی ،جنرل (ر)پرویز مشرف دور میں عاصم نذیر مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے جبکہ 2013ء میں مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے اب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101کو اوپن کئے جانے کا امکان، قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار چوہدری عاصم نذیر کے مقابلہ میں امیدوار نہ لانے کا اعلان متوقع جبکہ پی پی99سے علی اکبر گجر ، پی پی97سے آزاد علی تبسم اور پی پی98سے رانا شعیب ادریس کو پارٹی ٹکٹ ملنے کا قوی امکان ہے ، مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے این اے 101 میں کسی کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ،اگر یہاں سے مسلم لیگ ن نے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا تو پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب ہوجائے گا ۔