پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فاروق ستار کاکراچی سے متعلق تضحیک آمیز بیان پر شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستاراور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے شہبازشریف سے گزشتہ روز کے بیان پرمعافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔فاروق ستارنے کہاکہ اہلیان کراچی سے متعلق شہبازشریف کا بیان ہتک آمیزہے۔

شہبازشریف کوزبان اورالفاظ کے استعمال میں خیال برتنا چاہیے، شہبازشریف کے لب ولہجے میں تکبراورغرور جھلک رہا تھا جواللہ کو بھی پسند نہیں۔فاروق ستارنے کہا کہ شہبازشریف کو جب ووٹ چاہیے توانہیں کراچی یاد آیا، اپنے دوراقتدارمیں(ن)لیگ نے کراچی اور اس کے عوام کو کیا دیا، کراچی کے وسائل پر ڈاکہ اور اس کو نوچنے کے لیے ہر کوئی یہاں آ جاتا ہے، شہبازشریف مردوں کی طرح کراچی کی حلقہ بندیوں اورمردم شماری میں کی گئی نا انصافی پر بات کریں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے عمران اسماعیل کی جانب سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف نے کراچی کو کرانچی کہہ کر اہل زبان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی، اہل کراچی کو پان کا طعنہ دے کر شہباز شریف نے طنز کے نشتر برسائے، پان ہماری ثقافت کا حصہ ہے، شہباز شریف تضحیک اور توہین کرکے اہل کراچی پر حکومت کے خواب دیکھ رہے ہیں، ان کو علم نہیں کراچی والے بانیان پاکستان کی اولاد ہیں۔ شہبازشریف کے پاس اب کراچی سے انتخاب لڑنے کی کوئی گنجائش نہیں، انہیں کراچی سے شکست فاش ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…