اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نگران وزیراعظم ناصر الملک کا انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیراعظم نا صر الملک نے ملک کی طاقتور ترین خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی بی کی جگہ نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو نیا ڈی جی آئی بی بنائے
جانے کا امکان ہے۔ نگران وزیراعظم ناصر الملک کی جانب سے انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی بی کے علاوہ سیکرٹری انفارمیشن،سیکرٹری نیشنل فوڈسیکیورٹی ،چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،ڈی سی اسلام آباداورچیئرمین سی ڈی اے کو بھی تبدیل کیے جانےکاامکان ہے ۔