اسلام آباد( آن لائن )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کرپٹ مافیا نے لاہور پارکنگ کمپنی میں قومی دولت لوٹنے کے لئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ کمپنی کے ابتدائی سال اخراجات 2کروڑ سے بڑھا کر12کروڑ کر دیئے جن میں10کروڑ روپے کرپشن کی نذر ہو گئے تھے۔ نیب کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی کے ابتدائی سال انتظامی اخراجات19.7ملین تھے
جو بڑھ کر دوسرے سال119-32ملین روپے ہو گئے ۔ ایک سال میں 10کروڑ اخراجات بڑھنے کی وجوہات شہباز شریف بھی بیان نہیں کر سکے ہیں۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ شہباز شریف نے لاہور پارکنگ کمپنی کے کرپٹ افسران کو لاہور شہر میں سٹینڈز کی تعمیر کے نام پر سالانہ43لاکھ روپے جاری کرتے رہے جبکہ افسران نے لاہور شہر کے اندر سفر کرنے کے نام پر ٹریولنگ الاؤنسز اور کنوینس الاؤنسز کے نام پر1کروڑ33لاکھ34ہزار روپے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کئے تھے جس کے ثبوت متعلقہ بنکوں سے ہی مل چکے ہیں۔ افسران نے ٹریولنگ الاؤنسز یک نام پر وصول کئے گئے کروڑوں روپے کی وصولی بارے دستاویزاتی ثبوت نہیں دیئے ہیں۔ لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران نے پارکنگ کے گر سیکھنے کے لئے دبئی ترکی کے علاوہ دیگر شہروں کی سیریں بھی قومی دولت سے کرتے رہے تھے جن پر کروڑوں روپے اڑا لئے گئے۔ لاہور پارکنگ کمپنی کے کرپٹ مافیا نے گاڑیوں کی مرمت کے نام پر 1کروڑ 12لاکھ روپے لوٹے ہیں جن کی دستاویزاتی ثبوت مل چکے ہیں جبکہ پارکنگ کمپنی کے افسران نے 1سال میں 37لاکھ روپے کی پنسلیں اور کاغذ استعمال کئے ہیں۔