لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم سے دورہ سوات پر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی کے حوالے سے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا‘ وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں دورہ سوات پر نگران وزیراعظم سے اخراجات واپسی کے لئے درخواست دائر کی گئی
عدالت نے وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگران وزیراعظم نے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا نگران وزیراعظم نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ (ن غ)