سرگودھا (آئی این پی) سرگودھا ریجن بھر میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور خواتین کے قتل کے واقعات میں بھی اضافہ ہواہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران غیرت کے نام اورگھریلوتنازعات پر 41خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت چاروں اضلاع میں شوہروں‘ بھائیوں اور والد کیساتھ ساتھ قریبی عزیزوں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں زیادہ تر خواتین قتل ہوتی ہیں جن میں سرگودھاکے علاقہ
چک نمبر11شمالی کاگزشتہتین روز قبل دوخواتین سمیت پانچ افرادکے قتل اور ایک زخمی ہونیوالہ واقعہ سرفہرست ہے، غیرت کے نام پر سب سے زیادہ خواتین کاقتل کے واقعات ضلع سرگودھامیں رونماء ہوئے جنکی تعداد 24رہی جبکہ غیرت کے نام پر مردوں کو بھی قتل کردیا جاتا ہے ریجن کے چاروں اضلاع خوشاب۔میانوالی ،بھکراور سرگودھا میں ابتک ماہ جون تک41خواتین جبکہ12سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جن کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے ہیں۔