منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیاسی جماعتوں کو غیرملکی فنڈنگ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف بھی بڑا حکم جاری کردیا، عمران خان کا خیر مقدم

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی جس میں تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ٗ

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئےمعاملے کو اسکروٹنی کمیٹی کو بھجوا دیا جو تینوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کریگی۔ اسکروٹنی کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء اور وزارت دفاع کے حکام شریک ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے میں تاخیر کی تاہم معاملہ کمیٹی کو بھجوانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، تحریک انصاف بطور ایک سیاسی جماعت اپنی تمام مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے قصے بھی منظر عام پر ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…