کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی اسلام آباد (این این آئی)وفاقی محکموں کے کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نےتفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے
جس میں عدالت نے کابینہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ملازمین کو پوسٹنگ آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیاہے اور کہاہےکہ تمام وزارتیں اور ڈویڑن 90 روز میں جوائننگ آرڈر جاری کریں ۔تفصیلات کے مطابق کیس کا فیصلہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے جاری کیا جس میں کہا گیاکہ ملازمین کی مستقلیان کے نوٹیفکیشن،جوائننگ آرڈرکی تاریخ سے تصورہوگی،وزیرکیڈ 90روزمیں گریڈایک سے15کے ملازمین کومستقل کرنے کی منظوری لیں، گریڈ 16سے اوپرکے پروجیکٹ ملازمین کے کیسزایف پی ایس سی کوبھجوائے جائیں جبکہ گریڈایک سے15کے پروجیکٹ ملازمین کو 6ماہ میں مستقل کرنیکاحکم دیا گیاہے ۔ عدالت نے کہا کہ ایف پی ایس سی 6ماہ میں ٹیسٹ،انٹرویویابراہ راست رائے دے ، پروجیکٹ ختم ہونیکی صورت میں ملازمین مستقل نہیں ہوں گے،اسلام آبادہائیکورٹ نے آئندہ نئی ریگولرائزیشن پالیسی جاری کرنے اور آئندہ عارضی تعیناتیاں کرنے سے بھی روک دیا۔ عدالت کا کہناتھا کہ وفاق کوپالیسی کے بجائے ملازمین مستقلی کیلئے قانون میں تبدیلی کرنی چاہیے ۔