منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما کی بغاوت، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف سماجی کارکن ارباب عثمان خان نے پی کے69 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔ارباب عثمان خان سابق صوبائی وزیر مرحوم ارباب ایوب جان کے صاحبزادے ہیں

جن کاحلقہ میں اپنا ووٹ بینک موجودہے۔ارباب عثمان کے اس فیصلے سے تحریک انصاف کے امیدوار کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔یہ فیصلہ ارباب عثمان خان نے گذشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔ حلقہ کے عوام نے ارباب عثمان کو مشاورت سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں جانے کامشورہ دیا۔انہوں حلقہ کے عوام خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے بے لوث محبت اور جذبے کا احترام کرتے ہوئے علاقے کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ووٹ دالتے وقت امیدوار کی عوام کے ساتھ میل جول اور عوامی رابطوں سمیت علاقے کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹ کا استعمال کریں اور کسی بھی غیرعوامی شخصیت کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے ساتھ دینے پر حلقہ کے عوام کابھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔دوسری جانب حلقہ کے عوام کی جانب سے ارباب عثمان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے اوآ ازاد حیثیت سے کامیابی کا یقین دلایا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…