اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج منگل اور کل بدھ کی درمیانی شب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جبکہ جمعرات اور جمعے کو کراچی میں بارشیں متوقع ہیں۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ 26 جون سے پاکستان میں پری مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوگیا، جس کے بعد آج منگل اور کل بدھ کی درمیانی شب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر اور ژوب ڈویژن میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ 28 اور29 تاریخ کو کراچی اور اس کے گرد ونواح میں بھی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔