اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والی فیکٹریاں سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے دو ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ منگل کوسپریم کورٹ میں سیکٹر آئی نائن میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ڈی جی ای پی اے نے عدالت میں
بتایا کہ ضروری 1997سے کیس چل رہا ہے 7جولائی 2010کو سپریم کورٹ نے اسٹیل ملز سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو آج ہی پولیس فراہم کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والی فیکٹریاں سیل کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے دو ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔