سوات (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے فضل حکیم کی الیکشن مہم کے دوران اساتذہ سے تلخ کلامی، اساتذہ نے ووٹ دینے کو تعلیم پر توجہ دینے سے مشروط کر دیا، فضل کریم کی سابق دور کی کارکردگی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ منگل کو تعلیم دو ووٹ لو کے نام سے ہونے والا سیمینار بدنظمی کا شکار ہو گیا، تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے فضل حکیم اور اساتذہ کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی، اساتذہ نے فضل حکیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی، واضح رے کہ
مینگورہ میں تعلیم کے حوالے سے تعلیم دو اور ووٹ لو کے نام سے یہ سیمینار کیا گیا تھا، سیمینار میں سوات کے مختلف پارٹیوں کے نامزد امیدواران کو مدعو کیا گیا، دوران سیمینار پی ٹی آئی کے رہنما فضل حکیم کی کارکردگی پر اعتراضات کئے گئے، جس پر فضل حکیم غصے میں آگئے، فضل حکیم نے مائیک پر اساتذہ کے خلاف باتیں کیں، جس کے باعث اساتذہ نے فضل حکیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اساتذہ نے سابق ایم پی اے سے معافی کا مطالبہ کیا جس پر فضل حکیم نے معافی نہ مانگی اوروہاں سے چلے گئے۔