اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کے حلقے میں انتخابی مہم کیوں چلائی؟ ن لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے کارکن کو اغوا کرلیا ، نامعلوم مقام پرلے جاکر ڈنڈوں اور بجلی کی تاروں سے بہیمانہ تشدد

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن مہم چلانے پر تحریک انصاف کے کارکن کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے حلقہ امیر پور بنگلہ کارہائشی فضل عباس جو اپنے دیگر کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمپین پر تھا کہ ایک دوست جس کا تعلق (ن) لیگ سے تھا اسے بلا کر لے گیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اسے ڈنڈوں اور بجلی کے تاروں سے مارا گیا۔15

سے 20منٹ تک اسے بے رحم طریقے سے تشدد کیا گیا۔ مذکورہ شخص نے مبینہ تشدد کیخلاف مقامی پولیس کو درخواست دیدی ہے ۔انہوں نے سی پی اور فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔کیونکہ انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں ادھردوسری جانب ماہر نفسیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عام انتخابات میں خون خرابہ اور قتل وغارت معمول سے زیادہ ہوگی جس کی بڑی وجہ جولائی میں پڑنے والی شدید گرمی ہے ۔ پاکستان میں آج تک ہونے والے عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات قتل و غارت وسیع پیمانے پر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں قتل و غارت اور خون خرابہ زیادہ ہوگا ۔ ایک ماہر نفسیات فرحت عباس نے بتایا کہ گرمیوں میں انسانی جذبات زیادہ بھڑکتے ہیں۔ جب گرمی کا زور زیادہ ہو تو انسان کو غصہ زیادہ آتاہے جس کے نتیجے میں لڑائیاں معمول سے زیادہ ہوتی ہیں زیادہ گرمی کی شدت سے انسانی دماغ پگھل جاتا ہے اور خون میں حرارت بھی زیادہ ہوتی ہے جو انسانوں میں جذباتی پن زیادہ لے آتی ہے اور نتیجتاً لوگ آپس میں الجھ پڑے ہیں اور آخر کار لڑائیاں شروع کردیتے ہیں۔ ماہر نفسیات نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ جولائی کے دونوں میں بھی پاکستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی کیونکہ مون سون کی شدت اگست میں زیادہ ہوتی ہے۔

ماہر نفسیات نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولنگ کے دن سکیورٹی کے انتظامات سخت کریں۔ مخالف کیمپوں کے مابین فاصلہ کم ازکم آدھے میل کا ہونا چاہیے جبکہ ووٹرز کے حق رائے دہی پر اٹھنے والے جھگڑے کا فوری حل تجویز کیاجائے تاکہ پولنگ کے روز مخالفت سیاسی دھڑے قتل و غارت سے بچ سکی اور اگر سکیورٹی کے انتظامات نہ کئے گئے توپنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے گرم مرطوب میدانی عالقوں میں یہ انتخابات خونی ہوسکتے ہیں جس سے بچاؤ کیلئے تدابیر فوری اختیار کرنی چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…