بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

انتخابات میں کونسی پارٹی جیتے گی،ن لیگ یا تحریک انصاف ؟ معتبر سروے تنظیم گیلپ، پلڈاٹ اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ نے ایسے نتائج جاری کر دئیے کہ پاکستانیوں کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے

datetime 26  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018میں مسلم لیگ ن اکثریتی پارٹی بن کر ابھرے گی، تحریک انصاف دوسرے اور پیپلزپارٹی کا تیسرا نمبر ہو گا، معتبر سروے تنظیموںکا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر طارق جنید نے عام انتخابات کے حوالے سے اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ

یہ حقیقت ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے لیکن وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ مسلم لیگ ن کا پنجاب میں مقابلہ کر سکیں۔ جس پارٹی کی حلقوں کی سطح پر انتخابی مہم اچھی چلے گی اس کو زیادہ کامیابی حاصل ہوگی ۔ جوڑ توڑ کا بھی الیکشن پر اثر پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ آٹھ سے دس فیصدگرے ووٹ سب پارٹیوں میں موجود ہوتا ہے ۔ ووٹر پارٹی سے ناراض ہوکر گھر تو بیٹھ سکتا ہے لیکن دوسری پارٹی میں کم جاتا ہے ۔حکومت بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن زیادہ نشستیں حاصل کرے گی تاہم ہنگ پارلیمنٹ وجود میں آئے گی ۔گیلپ کے چیئر مین اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ نارتھ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف پر 15فیصد برتر ی حاصل تھی اور جنوبی پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف پر اتنی ہی برتری حاصل تھی ۔اب اگر یہ فرق 5فیصد کے قریب آجائے تو پھر کانٹے کامقابلہ ہوگا ۔ اگر یہ مقابلہ 10فیصد تک رہے تو صورتحال غیر یقینی ہوگی اور اگر یہ 15فیصد تک رہاتو بدستور مسلم لیگ ن کو ہی برتری حاصل ہوگی ۔اس سوال پر کے حکومت کس کی بنے گی تو ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں مسلم لیگ ن پہلے نمبر پر ، تحریک انصاف دوسرے نمبر پر اور پیپلز پارٹی تیسر ے نمبر پر آئے گی ۔پلڈاٹ کے ڈائریکٹر احمد بلال محبوب نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کا ٹیمپو سیٹ ہو چکا اب شہباز شریف کا

اکیلے انتخابی مہم چلانا مسلم لیگ ن کے لئے بہتر ہوگا ۔ اگر نواز شریف انتخابی مہم میں نہیں بھی ہونگے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ان کا بیانیہ ان کے حامیوں نے قبول کرلیا ہے۔ اس لئے ان کی ایک ماہ کی غیر حاضری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن مریم نواز کی غیر حاضری کی وجہ سے ان کواپنے حلقے میں نقصان ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مقدمات میں نوازشریف فیملی کے

ارکان کو مجرم قرار دیدیا جاتا ہے تو اس لئے نواز شریف نے لوگوں کو تیار کرلیا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا اس لئے یہ کوئی نئی چیز نہیں ہوگی ۔ ان کا کہنا تھاکہ برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شریف خاندان کی لندن میں جائیدادوں کے حوالے سے جو کچھ چھپا ہے یہ چیزیں الیکشن میں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ احمد بلال محبوب نے بھی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی برتری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ہی قومی اسمبلی میں زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…