اقتدار میں آئے تو سب سے پہلے یہ ڈیم بنائیں گے ، شہباز شریف نے سندھ میں کھڑے ہو کر ایسا دھماکہ خیز اعلان کر دیاکہ کالا باغ ڈیم کی مخالف پیپلزپارٹی اور اے این پی بھی حیران رہ گئیں

26  جون‬‮  2018

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اگر موقع ملا تو سب سے پہلے بھاشا ڈیم بنائیں گے ‘ پانی کے معاملے پر ہمیں بھارت پر انحصار نہیں کرنا ‘ بھاشا ڈیم میں ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے ‘ کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ‘ پانی کے معاملے پر ہمیں بڑا اقدام کرناہیئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے ‘

مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کو یکساں اہمیت دیتی ہے ‘ ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار اہم ہے۔ منگل کو شہباز شریف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے 1000 میگا واٹ بجلی نظام میں لائی ہے ۔ موجودہ پاور پلانٹ ماضی کے پاور پلانٹ سے آدھی قیمت پر بنائے گئے ہیں۔ یہ پاکستان کی ترقی میں بہت بڑا قدم ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی گئی ہیں۔ پانی کے معاملے پر ہمیں بہت بڑا اقدام کرنا ہے۔ ہمیں ہندوستان پر انحصار نہیں کرنا۔ ہمیں اپنے خود کے ڈیم بنانے ہیں۔ بھاشا ڈیم بنانا ہمارا اولین فرض ہو گا۔ ہمیں اگر موقع ملا تو ہم سب سے پہلے بھاشا ڈیم پر کام کریں گے۔ اس سے گھروں کو بروقت پانی مہیا ہو گا۔ پانی کی کمی کا مقابلہ کیاجائے گا۔ چھوٹے ڈیم بنیں گے لیکن بھاشا ڈیم کا نعم البدل نہیں ہوں گے ہمیں بھا شا ڈیم پر توجہ دیناہے اس کے لئے 10 یا 12 ارب ڈالر کی انوسٹمنٹ کی ضرورت ہو گی۔ بھا شا ڈیم میں ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ بھا شا ڈیم ہمیں 4000 ہزار میگا واٹ بجلی مہیا کرے گا ۔ کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں شہباز شریف نے اقلیتی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے اور پاکستان میں اقلیتوں کو پوری آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کو یکساں اہمیت دیتی ہے۔ بشپ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کراچی میں امن بحال کر دکھایا۔ کراچی میں امن کی وجہ سے سکون کا سانس لیا ہے۔ انتخابی مہم میں عیسائی برادری آپ کے ساتھ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…