اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ناجائز بیٹی، میں ذاتیات پر نہیں آیا بلکہ عمران خان نے خود سیتاوائٹ اور بیٹی ٹیریان وائٹ۔۔۔! سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا دھماکہ خیز جواب، بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیتا وائٹ اور ٹیریان کے معاملے کی وجہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف شواہد موجود ہیں بلکہ وہ ٹیریان وائٹ کے اپنی بیٹی ہونے کا اقرار کر چکے ہیں۔

پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخاد محمد چوہدری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پارٹی امیدوار آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترے اور اس حوالے سے عمل در آمد بھی یقینی بنایا جائے۔ عمران خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے مضبوط شواہد موجود ہیں کہ وہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب نااہل ہیں اور ان کی نااہلی کا ڈول بھی ہم نے ہی ڈالا تھا،انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے حوالے سے ذاتیات پر نہیں آیا۔ عمران خان کے خلاف اس لیے گئے کہ ان کے خلاف شواہد موجود ہیں۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کسی جگہ پر بھی انکار نہیں کیا کہ سیتا وائٹ اور ٹیریان کے حوالے سے خبر میرے حوالے سے درست ہے یا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستیاوائٹ کی بیٹی ٹیریان آج بھی لندن میں اپنے سوتیلے بہن بھائیوں کے پاس رہائش پذیر ہے کیا آپ اس سے انکا ر کر سکتے ہیں۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ہم اپنے اعتراضات کو آخری حد تک لے کر جائیں گے کیونکہ اگر آپ آئین کو نہیں مانتے تو پھر اس کو سائیڈ پر رکھ دیں۔ عمران خان کو ذاتی بنیاد پر نہیں بلکہ آئین کی بنیاد پر ٹارگٹ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے ٹیریان کو بیرون ملک اس کی خالہ کی تحویل میں دینے کے عدالتی حکم کا جواب لاہور سے دیا گیا تھا جس سے وہ اس کے اپنی بیٹی ہونے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پروگرام میں افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف شہادت آئی ہوئی ہے اور یہ ایک پرانی شہادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں نہ نواز شریف والا کلیہ استعمال ہوگا اور نہ شیخ ر شید والا بلکہ آئین والا کلیہ استعمال ہوگا کیوں کہ آئین سے بالاتر کوئی بھی نہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…