بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد کے سیکٹرز میں غیر قانونی تعمیرات کی تفتیش شروع جانتے ہیں ایچ 13 کو کس مقصد کیلئے بنایا گیاتھا؟

datetime 25  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے ایچ 13 اور ای 11 میں غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب ادارے نے چھ جون کو ایک خط میں سی ڈی اے چیئرمین عثمان اختر باجوہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایچ 13 اور ای 13 میں 109بلند و بالا عمارتوں کے بارے میں تفصیلات جمع کروائیں اور جی 11 چوک میں موجود غیر قانونی عمارتوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

نیب نے سی ڈی اے کو کشمیر ہائی وے پر سرکاری زمین پر قبضے اور وہاں پر غیر قانونی ڈبل سٹوری پٹرول پمپ کی تعمیر پر بھی تفصیلات دینے کو کہا ہے سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹر نے کبھی بھی ایچ 13اور ای 11میں قانونی کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے وہاں غیر قانونی عمارتوں میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق ایچ 13 کو تعلیمی اور تحقیقاتی اداروں کیلئے مخصوص کیا گیا تھا اور سی ڈی اے کو مقامی لوگوں سے زمین حاصل کرنا تھا تاہم نہ ہی سی ڈی اے نے وہاں زمین حاصل کی اور نہ ہی وہاں غیر قانونی تعمیر کو روکنے کیلئے کوئی عمل کیا قانون کے مطابق دو سیکٹرز کوتقسیم کرنے کیلئے جو مین روڈ بنائی جاتی ہے اس کیلئے چھ سو فٹ جگہ چھوڑی جانی چاہیے لیکن ایچ 13میں مقامی لوگوں نے اپنے حصے میں تین سو فٹ جگہ بھی مکمل نہیں چھوڑی دریں اثناء جب ممبر سی ڈی اے پلاننگ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے یہ بات تسلیم کی کہ دونوں سیکٹرز کو علم تھا کہ سی ڈی اے وہاں غیر قانونی تعمیراتی کام کو روکنے میں ناکام رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…