ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا ایک اور امیدوار جرائم پیشہ نکل آیا، یہ رہنما کون ہے اور اس پر کونسے سنگین مقدمات درج ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیو زڈیسک) تحریک انصاف کا ایک اور امیدوار جرائم پیشہ نکلا،پی پی 50سے امیدوار محمد سجاد پر زنا بالجر ،اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات درج ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدواروں سے متعلق سروے پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں کیونکہ ان کا ایک اور امیدوار جرائم پیشہ نکلاہے ۔حلقہ پی پی50سے امیدوار محمد سجاد پر زنا بالجبر، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث نکلے ہیں

ان کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ نمبر120-02اسلامک لاء457کے تحت تھانہ صدر نارووال میں درج ہے،قتل ،اقدام قتل کا مقدمہ نمبر63-02بھی تھانہ صدر ناروال میں درج ہے، قتل کے2مزید مقدمات تھانہ بدو ملہی نارووال میں درج ہیں۔محمد سجاد پر لاہور کے تھانہ گجرپورہ لاہور نمبر196-07میں بھی تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے ابرار الحق کی سفارش پر محمد سجاد کو ٹکٹ دے دیا جس پر اب سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے محمد سجاد کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج ہوتے رہتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ سب سچ ہو ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…