جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

عابد شیر علی کااڑھائی مرلے کا گھر 5کنال کا ہوگیا، بڑی بڑی فیکٹریاں لگ گئیں ،قبرستان کی زمین بھی بیچ دی،پاور لومز بند ،مزدور بیروزگار ہیں ،سابق وفاقی وزیر کے مقابلے میں کھڑا ہونیوالا امیدوار پھٹ پڑا،حیران کن انکشافات

datetime 25  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو اس وقت پنجاب میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔اہم رہنماؤں کے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد صورتحال مزید خراب ہے ۔اسی سلسلے میں نجی ٹی وی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کے حلقے میں ایک عوامی سروے کیا گیا ۔ جہاں تحریک انصاف کی جانب سے فرخ حبیب کو کھڑا کیا گیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرخ حبیب تحریک انصاف کا ادنیٰ سا کارکن ہے جسے عمران خان نے عابد شیر علی کے مقابلے میں امیدوار کھڑا کیا۔پچھلی بار انہیں قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا اور پارٹی کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا۔آج بھی اسے عابد شیر علی کے مقابلے میں ٹکٹ دیا۔تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں تمام وعدے پورے کئے ہیں ۔انہوں نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کے بارے میں انکشاف کیا کہ ان کا اڑھائی مرلے کا مکان تھا جو آج پانچ کنال کا ہوگیا ہے۔بڑی بڑی فیکٹریاں لگ گئیں ،ہاؤسنگ سوسائیٹیاں بنا لیں۔انہوں نے قبرستانوں کی زمین بیچ دیں۔فٹ پاتھ اور نالے ان لوگوں نے بیچ دئیے۔یہ قبضہ مافیا ہیں اور انہوں نے فیسکو کے اندر جو کرپشن کی وہ سب کے سامنے ہے ۔عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔یہ حلقہ غریب لوگوں پر مشتمل ہے ۔یہاں پاور لومز بند ہیں۔پاور لومز 40روپے کلو اور ٹماٹر 80 روپے کلوفروخت ہیں ۔تعلیم کے حالات سب کے سامنے ہیں ۔ تحریک انصاف فیصل آباد سے واضح اکثریت سے جیتے گی ،ہم کلین سویپ کریں گے ۔ہمارے پینل بہت اچھے ہیں ۔یہاں عوام تحریک انصاف کو ووٹ دینا چاہتے ہیں ۔ وہ بلے پر مہر لگاکر بلے بلے ہونا چاہتے ہیں ۔ن لیگ کو 5سال ملے لیکن انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…