بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

جب ڈاکٹرز سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو واضح جواب نہیں ملتا،جب امی کو آواز دی تو کیا ردعمل تھا؟مریم نواز کے افسوسناک انکشافات

datetime 24  جون‬‮  2018 |

جب ڈاکٹرز سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو واضح جواب نہیں ملتا،جب امی کو آواز دی تو کیا ردعمل تھا؟مریم نواز کے افسوسناک انکشافات لندن(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ جب ہم ڈاکٹروں سے والدہ کلثوم نواز کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو

وہ واضح جواب نہیں دیتے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے پہنچے تو اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ابھی والدہ ہوش میں نہیں ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میں نے امی کو آواز دی تو انہوں نے کچھ ردعمل کا اظہار کیا، مجھے لگتا ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ وینٹی لیشن کم کرنے پر والدہ ردعمل ظاہر کرتی ہیں اور پھر کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ وینٹی لیشن کا لیول بڑھانا پڑتا ہے۔مریم نواز کے مطابق ایک دو مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے والدہ کو آواز دی تو انہوں نے کچھ حرکت کی تاہم ڈاکٹروں سے جب ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو وہ واضح جواب نہیں دیتے۔ یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں گزشتہ کئی ماہ سے زیرعلاج ہیں ٗہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔حسین نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر والدہ کے علاج کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں، باقی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…