منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف برطانیہ میں 3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کی جائیدادیں تو برطانیہ میں نواز شریف کی وسیع و عریض جائیداد کی سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں،کیا کچھ بنارکھاہے؟برطانوی اخبار کے مزید چونکادینے والے انکشافات

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف برطانیہ میں 3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کی جائیدادیں تو برطانیہ میں نواز شریف کی وسیع و عریض جائیداد کی سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں،کیا کچھ بنارکھاہے؟برطانوی اخبار کے مزید چونکادینے والے انکشافات لندن(این این آئی) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ

نواز شریف برطانیہ میں 3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کی جائیدادوں کے مالک ہیں اور لندن فلیٹس تو ان کی وسیع و عریض سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے لندن میں جائیدادوں سے متعلق رپورٹ شائع کی ۔ رپورٹ کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ کے علاقے میں پاکستان کے امیر ترین سابق وزیراعظم نواز شریف نے چار لگژری فلیٹس کو ملا کر ایک وسیع و عریض عمارت میں تبدیل کرلیا ہے جو 1993 سے ان کے زیر استعمال ہے اور جن کی مالیت اس وقت 70 لاکھ پاؤنڈ ہے۔نواز شریف کے ساتھ ساتھ لندن فلیٹس حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بھی زیر استعمال ہیں۔ نواز شریف پر لندن فلیٹس غیرقانونی پیسے سے خریدنے کا الزام ہے جب کہ یہ فلیٹس تو برطانیہ میں نواز شریف کی وسیع و عریض جائیداد کی سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں۔ برطانوی اخبار نے ان فلیٹس کے اندرونی تصاویر بھی شائع کی ہیں جن کو دیکھ کر فلیٹس کی بجائے کسی محل کا گماں ہوتا ہے۔شریف خاندان پر لندن فلیٹس کے علاوہ غیر قانونی پیسے سے برطانیہ کے پوش علاقوں مے فیئر، چیلسی، بلگراویا میں 21 جائیدادیں خریدنے کا الزام ہے۔ تمام جائیدادوں کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…