پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی،مختلف حلقوں میں احتجاج مظاہرے ،ریلیاں، مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر بھی احتجاج جاری‎

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی )ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مختلف حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں اور بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے امیدواروں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ،فیصلوں پر نظر ثانی نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی دھرنا دینے اور امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کی جانب سے سابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے خلاف

حلقے میں بینرز آویزاں کرنے کے بعد گزشتہ روز ابوبکر چوک سے ابراہیم چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں چےئرمینز ، وائس چےئرمینز ،کونسلر ز اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بلال یاسین نے حلقے کے لئے کوئی کام نہیں کیا ۔ قیادت سے مطالبہ ہے کہ پی پی 153سے بلال یاسین کوٹکٹ نہ دیا جائے ۔ مظاہرین نے کہاکہ اگر پارٹی کی جانب سے بلال یاسین کو ٹکٹ دیا گیا تو پھراحتجاجی دھرنا بھی دیا جائے گا اور کارکن بلال یاسین کو سپورٹ بھی نہیں کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) ساہیوال کے کارکنوں نے ملک ارشد ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ قیادت قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز نہ کرے اگر پارٹی کی جانب سے ملک ارشد کو دیا جانے والا ٹکٹ واپس نہ لیا گیا تو ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج دھرنا دیں گے ۔ سابق رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کے حلقے سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے بھی تاحالمختلف مقامات پر احتجاجی بینرز آویزاں ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے شاہدرہ سے پارٹی رہنما سمیع اللہ خان کے خلاف بھی احتجاجی بینرز آویزاں کر رکھے ہیں اور قیادت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی پی 144سے حقیقی کارکن کو ٹکٹ دیا جائے ۔ سید توصیف شاہ کو ٹکٹ ملنے کے خلاف بھی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینز،وائس چیئرمینز اور کونسلرز نے

مسلسل دوسرے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سابق رکن اسمبلی وحید گل کے خلاف بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور قیادت سے مطالبہ کیا کہ وحید گل کو آئندہ ٹکٹ جاری نہ کیا جائے ۔ سابق رکن اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ گزشتہ دور میں اپنے حلقے میں بے پناہ ترقیاتی کام کرائے ۔حلقے میں ایک مخصوص طبقہ میرے خلاف مہم چلا رہا ہے مگر آخر میں جیت مسلم لیگ (ن ) کی ہی ہوگی اور لوگوں کے خدشات دور ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…