اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

لیگی امیدوار جہانگیر خانزادہ کا عمران خان کو پی پی 2پر مقابلہ کرنے کاانوکھا چیلنج

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرو /چھچھ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے بیٹے سابق وزیر کھیل مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 2 جہانگیر خانزادہ نے اپنے مقابلے الیکشن لڑنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چیلنج کر دیا، قاضی احمد اکبر کمزورتھا تو چنگیز خان میدان میں اتار دیا ، عمران خان خود بھی آ جائیں تو یہ سیٹ مسلم لیگ(ن) ہی جیتے گی، لیگی امیدوار جہانگیر خانزادہ اور نون لیگی کارکنان کا سوشل میڈیا پر ہنگامہ ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 2میں پی ٹی آئی کی طرف سے کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے بیٹے سابق سپورٹس منسٹر پنجاب جہانگیر خانزادہ لیگی امیدوار کے مقابلہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کوکمزور جان کر مضبوط امیدوار کے طور پر چنگیز خان کو ٹکٹ دیکر نون لیگ کا مقابلہ کرنے کی خبروں پر جہانگیر خانزادہ اور لیگی ورکرز نے نے سخت رد عمل دیا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل بیان کے مطابق پی ٹی آئی کے قاضی احمد اکبر کمزور امیدوار کو بدل کر نون لیگ سے سیٹ جیتنے کیلئے مضبوط امیدوار چنگیز خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے مگر جہانگیر خانزادہ کہتے ہیں کہ اس سیٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود بھی مسلم لیگ(ن) کے مقابلہ میں کمزور امیدوار ہیں ، ہم قومی و صوبائی اسمبلی کی دونوں سیٹیں پی ٹی آئی سے آسانی سے جیت کر ثابت کرینگے کہ چھچھ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے ، چھچھ بھر میں جہانگیر خانزادہ کا یہ بیان زیر بحث ہے ، ادھر سیاسی مبصرین اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی نے PP-2کا ٹکٹ قاضی احمد اکبر سے واپس لیکر چنگیز خان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے تب سے مسلم لیگی نون کے امیدواروں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

کیونکہ چنگیز خان کے مضبوط ووٹ بنک سے نا صرف وہ صوبائی اسمبلی کی اپنی سیٹ باآسانی جیت سکتے ہیں بلکہ قومی اسمبلی کی نشست پر اپنے پینل کی جیت کا سبب بن سکتے ہیں ، میجر (ر) طاہر صادق پہلے ہی مضبوط امیدوار قومی اسمبلی پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے موجود ہیں چنگیز خان کو ٹکٹ ملنے کی اطلاعات پر پی ٹی آئی کارکنان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ کو کھلا چیلنج دیا تھا کہ چنگیز خان صوبائی اسمبلی کی سیٹ آرام سے جیت جائیں گے جس سے نون لیگ اضطراب کا شکار نظر آتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…