کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران اس وقت بد مزگی پید ا ہوئی جب احتجاج کرنے والے چیف جسٹس کے ڈائس کے قریب آ گئے اور ایک خاتون نے ان کے ڈائس پر مکا دے مارا ۔دوسری خاتون نے پولیس آفیسر کو تھپر رسید کر دیا جس پر چیف جسٹس برہم ہو کر کمرہ عدالت سے چلے گئے۔
تھوڑی دیر وقفے کے بعد کمرہ عدالت میں دوبارہ آنے پر انہیں نے مذکورہ خاتون کو روسٹرم پر بلایا اور غیر مشروط معافی مانگنے کا حکم دیا۔جس پر خاتون نے معافی مانگ لی ۔چیف جسٹس نے شور شرابہ کرنے والی خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے عدالت کاتقدس پامال کیا،میراکہنابھی نہیں مانا۔کمرہ عدالت میں ڈائس پر آپ گھونسے ماررہی ہیں،آپ نے چیف جسٹس کے ڈائس پر مکے مارے،آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟آپ لوگوں نے پولیس اہلکار پر ہاتھ کیسے اٹھایا؟بعد ازاں چیف جسٹس نے تمام درخواستوں پر کارروائی کا حکم دےدیا۔