بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مکہ اور مدینہ میں بھی نعرے لگ رہے ہیں نواز شریف کا پورا ٹبر چور ہے،چوہدری نثار کینسر کا پھوڑا بن چکے ،تحریک انصاف کے اہم رہنما نے کھری کھری سنادیں

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینئرنائب صدر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 این اے 63 غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مکہ اور مدینے میں بھی نعرے لگ رہے ہیں، نواز شریف کا پورا ٹبر چور ہے،چوہدری نثار کینسر کا پھوڑا بن چکے میجر سرجری کی ضرورت ہے، چوہدری نثار کی سیاست ختم کرنے کے لئے دونوں سیٹوں سے انکا مقابلہ کر رہا ہوں،چوہدری نثار کی سیاست تھانہ اور معیشت پٹوار خانے ہیں، چوہدری نثار کو دونوں حلقوں سے بد ترین شکست سے دوچار کرونگا،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل گرجا کی اہم شخصیات ،منظور حسین مغل ایڈووکیٹ اورا نکی برادری کامسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے63غلام سرور خان نے یونین کونسل گرجا میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی ،منظور حسین مغل ایڈووکیٹ اپنے سینکڑوں دوستوں برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل،غلام سرور خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھر چکا ہے پوری قوم شریفوں کے اصلی چہرے سے آشنا ہو چکی ہے کہ یہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے میں تو85ء سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف اور ان کے حواری اوپر سے نیچے تک چور ہیں آج مکے اور مدینے کی گلیوں میں بھی نعرے لگ رہے ہیں کہ گلی گلی شور ہے نواز شریف کا سارا ٹبر چور ہے چوہدری نثار اس حلقے اور ملک کے لیئے کینسر کے پھوڑے کی مانند ہے اسکی میجر سرجری کی ضرورت ہے تا کہ جڑوں تک اس کا خاتمہ ہو جس کے لیئے 25جولائی کو آپ نے ووٹ کی پر چی سے اسکی سرجری کرنی ہو گی پارٹی چیئرمین عمران خان کا بھی مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھے چوہدری نثار کی سیاست کے خاتمے کے لیئے دونوں حلقوں سے ٹکٹ دیئے ہیں این اے63سے تومیں ویسے بھی جیت جاؤں گا

مگر این اے59میں اس کو سیاست سے آ?ٹ کرنے کے لیئے آ رہا ہوں تا کہ حلقے کی پسماندگی دور کر سکوں اور تھانہ کچری،پٹواری کلچر اور انتقام کی گندی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے ختم کر کے عملی خدمت کی سیاست کو فروغ دوں چوہدری نثار کی سیاست تھانہ اور معیشت پٹوار خانے ہیں ضلع راولپنڈی میں ان کی مرضی کے بغیر کوئی پٹواری نہیں لگ سکتا جب یہ موصوف اقتدار میں ہوں میری زندگی کا مقصد نثار کی گندی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے دفن کرنا ہے اور حلقہ 59،63سے چوہدری نثار علی خان کو بدترین شکست دوں گا

انشاء اللہ آنے والا دور تحریک انصاف اور محب وطن پاکستانیوں کا ہو گا اورعمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے اور ملک میں خوشحالی لائیں گے تقریب سے سابق ناظم پوٹھوار ٹا?ن راجہ حامد نواز،منظور حسین مغل ایڈوکیٹ،حاجی لیاقت و دیگر معززین علاقہ نے خطاب کیا اور غلام سرور خان کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر چیئرمین یوسی سہال چوہدری اعجاز انور،چوہدری ناظر حسن آف چکری،راجہ خضر،راجہ الطاف آف رنیال،عامر بشیر کلیال،چوہدری جہانگیر شیخ پور،حاجی لیاقت،راجہ رحمت،راجہ شاہد،راجہ اظہر سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…