اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی میں خود کو 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار 360روپے کامقروض ظاہرکردیا ،کس اہم شخصیت سے اتنی بڑی رقم ادھارلی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی میں خود کو مقروض ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق ایم پی اے ارشد وڑائچ سے 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار 360روپے ادھار لیے ہوئے ہیں

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ مسرت آصف ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی کے مقروض نکلے۔ریٹرننگ افسران (آر او) کو دیئے گئے اثاثہ جات فارم میں خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے سابق ایم پی اے ارشد وڑائچ سے 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار 360روپے ادھار لیے۔ خواجہ آصف کے زیر استعمال فرنیچر اور دیگر اشیا کی قیمت 16 لاکھ 50 ہزار ہے اور مختلف بنکوں میں 3 کروڑ 33 لاکھ 15 ہزار 524 روپے ہیں، ذاتی ضرورت کے لیے ان کے پاس 51 لاکھ 97 ہزار 88 روپے ہیں۔خواجہ آصف کے مطابق ایک مہران کار اور ہائبرڈ گاڑی کے مالک ہیں، ان کا سیالکوٹ اور ڈی ایچ اے لاہور میں گھر ہے۔ مسرت آصف کے پاس 90 تولہ سونا ہے جس کی مالیت 9 لاکھ ہے اور انہوں نے قرض حاصل کرکے 10مقامات پر 1ہزار مرلہ پر زرعی پلاٹ خرید رکھے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی میں خود کو مقروض ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق ایم پی اے ارشد وڑائچ سے 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار 360روپے ادھار لیے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ مسرت آصف ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی کے مقروض نکلے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…