جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ،سابق صوبائی وزیرشاہ فرمان اور ضیاء اللہ آفریدی کروڑ پتی نکلے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ،سابق صوبائی وزیرشاہ فرمان اور ضیاء اللہ آفریدی کروڑ پتی نکلے،سراج الحق انتیس لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔

عام انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے مختلف پارٹیوں کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات کے مطابق امیدوار کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے،تفصیلات کے مطابق ضیاء اللہ آفریدی تین کروڑ بانوے لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں،آٹھ کروڑ روپے کا بینک اکاونٹ سمیت دیگر اثاثے بھی ان کی ملکیت ہیں اسی طرح تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرشاہ فرمان کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ روپے سے زائد ہے،شاہ فرمان کا بڈھ بیر میں ستر مرلے اورحیات آباد میں دو کنال کے گھر کے مالک ہیں ،شاہ فرمان کے اثاثوں میں بائیس لاکھ روپے کی ذاتی گاڑی اور تیراہ لاکھ روپے کے زیوارات بھی شامل ہیں ،شاہ فرمان کی اہلیہ کے اکاونٹ میں دولاکھ چوراسی ہزار روپے بیلنس موجود ہے،اسی طرح امیر جماعت اسلامی سراج الحق انتیس لاکھ اثاثوں کے مالک ہیں جن میں ساڑھے چار تولے زیور،بارہ کنال مشترکہ زمین اور نجی سکول میں شراکت داری شامل ہے ،سراج الحق کے تین بینک اکاؤنٹس میں اٹھارہ لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے،دو بار صوبائی وزیر خزانہ رہنے والے سراج الحق کے پاس ذاتی گاڑی نہیں جبکہ بیرون ملک کوئی اثاثے نہ ہونے سمیت بنک ڈیفالٹر بھی نہیں ہیں۔ خیبر پختونخوا سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ،سابق صوبائی وزیرشاہ فرمان اور ضیاء اللہ آفریدی کروڑ پتی نکلے،سراج الحق انتیس لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔عام انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے مختلف پارٹیوں کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات کے مطابق امیدوار کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…